میٹرک کے طلبا کی سنی گئی

Jan 04, 2024 | 11:06:AM
صوبہ بھر کے 7 ہزار 500 پیف پارٹنر سکولوں کی سنی گئی۔ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو 2 ارب 60کروڑ جاری کردیئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)  صوبہ بھر کے 7 ہزار 500 پیف پارٹنر سکولوں کی سنی گئی۔ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو 2 ارب 60کروڑ جاری کردیئے۔

فنڈز سے پارٹنر سکولوں کو نومبر 2023 کی پیمنٹس کی ادائیگی کی جائیں گی۔

پیف حکام کے مطابق نئے داخلوں کی مد میں مئی تا اکتوبر 2023 کے تمام بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔ دہم جماعت طالبعلموں کے جون تا اکتوبر 2023کے تمام بقایا جات کی ادائیگی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: امریکا بھارت آمنے سامنے،دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی

پیف حکام کا کہنا ہے کہ 2ارب 60 کروڑ روپے پیمنٹس کے چیک بنک میں جمع ہوچکے ہیں۔ پیف پارٹنرز کو پیمنٹس ملنا شروع ہوگئی ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ دسمبر 2023 کی ادائیگی کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔