امریکا بھارت آمنے سامنے،دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی

Jan 04, 2024 | 10:17:AM
امریکا بھارت آمنے سامنے،دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا بھارت آمنے سامنے ۔دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔
عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس سے بھارت کی بڑھتی قربتوں سے امریکا اور بھارت میں فاصلے بڑھ گئے ہیں ۔الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکھ رہنماؤں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی، فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے خالصتانی رہنماؤں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر تعلقات خراب ہونے کا اعتراف کر لیا۔

ضرور پڑھیں:ایران: جنرل سلیمانی کی یاد میں تقریب کے دوران دھماکے، 73 جاں بحق
کشیدہ حالات کے باعث بائیڈن نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کا دعوت نامہ بھی ٹھکرا دیا،بائیڈن کے نئی دہلی آنے سے انکار پر مودی سرکار نے کواڈ گروپ کا اجلاس ملتوی کر دیا،امریکی ادارہ برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو تشویشناک ملک میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔


دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی معاہدوں پر پیش رفت سست پڑ گیا ۔رواں سال جون میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو بھارت نے کینیڈا کی سر زمین پر قتل کروا دیا تھا،گزشتہ سال ہی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی بھارتی سازش کو امریکا نے بے نقاب کیا تھا۔