کرک مندر کی تعمیر میں زیادہ کردار جے یو آئی کا ہے،رمیش کمار 

Jan 04, 2021 | 15:36:PM
کرک مندر کی تعمیر میں زیادہ کردار جے یو آئی کا ہے،رمیش کمار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اقلیتی رہنما رمیش کمار  نے کہاکہ کرک میں مندر جلانے کے واقعے میں چیف سیکرٹری کے پی کی رپورٹ میں جے یو آئی ف کے مقامی افراد کے ملوث ہونے کی بات کی گئی ہے۔کرک مندر کی تعمیر اور بحالی میں سب سے زیادہ کردار جے یو آئی نے ادا کیا۔مندر کی بحالی میں جے یو آئی ف اور مولانا فضل الرحمان کا مثبت کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقلیتی رہنما رمیش کمار نے کہا کہ مولانا عطاء الرحمان نے مندر کی بحالی میں جتنا تعاون کیا اتنا کسی نے نہیں کیا۔جے یو آئی ف قیادت کہتی ہے کہ مندر جلانے والے افراد سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔مولانا شریف نے 1997 میں بھی ایسے ہی واقعہ میں ملوث تھے۔اس وقت مولانا شریف کا ساتھ مولانا سمیع الحق سے تھا۔جے یو آئی ف کا مقامی امیر اس واقعہ میں ملوث تھا اس لئے نام سامنے آیا۔