کورونا کیسز مثبت آنے پر مزید 4 تعلیمی ادارے بند

Feb 04, 2022 | 21:47:PM
ڈی ایچ او، اسلام آباد، کورونا کیسز مثبت، مزید تعلیمی ادارے سیل
کیپشن: طالبہ گیٹ پر آویزاں نوٹس پڑھ رہی ہے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے پر مزید تعلیمی ادارے سیل کردئیے ہیں۔
ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا نے سکول سیل کرنے کےلئے انتظامیہ کو خط لکھا جس کے بعد مزید 4 تعلیمی ادارے سیل کردیے گئے۔خط کے مطابق اسلام آباد میں 16 جنوری سے اب تک 173 تعلیمی ادارے کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ،کل سے اب تک 39 تعلیمی ادارے سیل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر۔ اب سکولوں کو پیسے دینے کی بجائے ملا کریں گے۔؟
انہوں نے اپنے خط میں انتظامیہ سے سفارش کی کہ اسلام آباد کے 14 تعلیمی ادارے مقررہ مدت ہونے پر دوبارہ کھول دیے جائیں۔ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق ایس او پیز کے تحت مقررہ مدت پوری ہونے پر سکولوں کو دوبارہ کھولاجارہا ہے، گزشتہ روز 25 تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 2022 کے امتحانات ملتوی۔۔ طلبا کیلئے بڑی خبر