پی ٹی آئی استعفوں کی منظوری کا معاملہ: عدالت سے بڑا حکم آگیا

Aug 04, 2022 | 10:14:AM
پی ٹی آئی استعفے، منظوری،اسلام آباد ہائیکورٹ،فریقین،نوٹسز
کیپشن: سیکرٹری قومی اسمبلی کے نمائندہ متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہوں: عدالت/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کیخلاف درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ عدالت نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو مجاذ افسر کے ذریعے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے کیا آفرز کیں؟ اکبر ایس بابر کا تہکہ خیز انکشاف

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ پٹیشنر کی جانب سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کے نمائندہ متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔