ترکیہ میں دہشت گردانہ حملہ،سعودی عرب نے بڑا پیغام جاری کر دیا

Oct 03, 2023 | 22:13:PM
ترکیہ میں دہشت گردانہ حملہ،سعودی عرب نے بڑا پیغام جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو ایک ٹیلی گرام بھیجا، جس میں انہوں نے انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان نے کہا کہ ہمیں انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور اس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر ملی۔ ہم اس مجرمانہ فعل کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب، جمہوریہ ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے, ہم اس واقعے میں زخمی ہونے والے ترک شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ترک صدر کو علیحدہ سے بھیجے گئے ایک مراسلے میں انقرہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ولی عہد نے کہا کہ مجھے انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور اس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر ملی, میں اس مجرمانہ فعل کی مذمت کرتا ہوں,اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

یہ بھی پڑھیں:گیپکو نادہندہ کیس،عدالت نے ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

خیال رہے کہ اتوار کے روز انقرہ میں وزارت داخلہ کے ہیڈکواٹرز کے قریب ہونے والے خودکش حملے اور فائرنگ میں کم سے کم دو ترک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ترک حکومت نے اس واقعے کی ذمہ داری کرد عسکریت پسند گروپ "پی کے کے" پر عائد کی ہے۔