گیپکو نادہندہ کیس،عدالت نے ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Oct 03, 2023 | 21:52:PM
گیپکو نادہندہ کیس،عدالت نے ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عدالت نے گیپکو کے سب سے بڑے نادہندہ ماسٹر ٹائلز فیکٹری کے ڈائریکٹر شیخ محمود اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق سول جج نے ڈائریکٹر ماسٹر ٹائلز کو گیپکو کے ساتھ معاملات حل کرنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت بھی  دیا،معاملات حل نا ہونے پر سول جج نادیہ یعقوب نےڈائریکٹر ماسٹر ٹائلز شیخ محمود اقبال کوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خیال رہے کہ شیخ محمود اقبال نے ریکوری کے عوض گیپکو کو 12کروڑ36 لاکھ چھپن ہزار885 روپے کے بوگھس چیک دیئے تھے،چیک کیش نا ہونے پر گیپکو کے ریکوری آفیسر محمد حسین نے شیخ محمود کیخلاف 16 ستمبر کو تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سمگلنگ کی روک تھام کیلئے افغان ٹرانزٹ اشیا پر 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد