ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے

Nov 03, 2023 | 17:09:PM
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، 2ہفتے کمی کے بعد تیسرے ہفتے پھر سے مہنگائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق  یوٹیلٹی سٹورز نے مختلف برانڈز کے  گھی اور کوکنگ آئل  کی فی کلو قیمت میں کمی کا اعلان کردیا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.71فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.88 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی کردی گئی اور کوکنگ آئل بھی فی لیٹر7 روپے سستا کردیا گیا،جبکہ ایک ہفتے میں 12اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 سستی ہوئیں، اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 34روپے اضافے سے165روپے فی کلو پر پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ پیاز کی قیمت میں 25روپے اضافہ ہوا جس فی کلو قیمت  123روپے فی کلو تک پہنچ گئی،زندہ مرغی کی اوسطا قیمت میں ہفتہ میں 37روپے اضافے سے قیمت 349روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں پھر اضافہ،خریداروں نے سر پکڑلئے

رپورٹ کے مطابق چائے کی پتی، چینی ،چاول، دودھ، لہسن،آلو، انڈے بھی رواں ہفتے مہنگے ہوئے،جبکہ رواں ہفتے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 33روپے کمی سے 3125روپے کا ہوگیا اور  ایک ہفتے میں گھی7 روپے کمی سے 522روپے فی کلو کا ہوگیا،دال مونگ، دال مسور،دال چنا، ماش،کیلا، گڑ اور آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔