پی سی بی زخمی کرکٹر بسمہ امجد کا علاج نہیں کرا سکتا تو ۔۔۔بابراعظم کے والد کی بورڈ کو بڑی آفر

Nov 03, 2021 | 21:59:PM
ٹریننگ کیمپ، سرپر گیند، زخمی، بسمہ امجد
کیپشن: بابراعظم کی والدہ کیساتھ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد نے ٹریننگ کیمپ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والی قومی ویمن کرکٹر بسمہ امجد کے علاج کیلئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپیل کردی۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے لکھا کہ وہ بغیر کسی تمہیدکے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری بیٹی بسمہ امجد کے فوری علاج کا بندوبست کردیں۔اعظم صدیقی نے پیشکش کی کہ اگر یہ ممکن نہیں تو بابرکی بھارت سے میچ کی فیس سے بل ادا کردیا جائے، کیونکہ جس کو پاکستان کا سٹار لگا ہو اور وہ علاج کیلئے بے بس ہو تو یہ قوم کا بے بس ہونا لکھا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کا صندل خٹک کیساتھ ڈانس۔۔ نئی ویڈیو وائرل
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں قومی ویمن کرکٹر بسمہ امجدپی سی بی کی اکیڈمی میں سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے کے بعد بسمہ کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے علاج پر 54 ہزار روپے بل بن گیا تاہم بورڈ آفیشلز کی جانب سے بل کی ادائیگی سے انکار پر ویمن کرکٹر رونے لگیں جس پر کسی اور نے ان کا بل ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم فاسٹ بولر ورلڈکپ سے باہر