قوم کو ووٹنگ مشین نہیں، ڈالر بنانے والی علیمہ باجی کی سلائی مشین درکار ہے، رانا ثنااللہ

May 03, 2021 | 21:48:PM
قوم کو ووٹنگ مشین نہیں، ڈالر بنانے والی علیمہ باجی کی سلائی مشین درکار ہے، رانا ثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ قوم کوالیکٹرانک ووٹنگ مشین کی نہیں، ڈالر بنانے والی علیمہ باجی کی سلائی مشین کی ضرورت ہے۔
رانا ثنااللہ نے حکومتی اصلاحاتی پیکیج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ نے عوام کو ریلیف نہیں دینا کیونکہ انھوں نے الیکٹرک ووٹنگ مشین سے ووٹ لینے ہیں عوام سے نہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران نیازی الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے اپنی دیہاڑی لگانا چاہتے ہیں، انہیں مزدور کی دیہاڑی کی فکر نہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ جب شہباز شریف نے انتخابی پارلیمانی اور معاشی اصلاحات کی بات کی تھی تو یہ کہتے تھے کہ این آر او مانگ رہے ہیں، اب انتخابی اصلاحات کے فراڈ پر اکیلے بیٹھ کر رو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید پر سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، کتنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے؟جانیے