محکمہ تعلیم اور صحت بلوچستان کا اجلاس، سکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

Apr 03, 2021 | 18:09:PM
محکمہ تعلیم اور صحت بلوچستان کا اجلاس، سکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ تعلیم اور صحت بلوچستان نے کورونا وبا کے دوران صوبے میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے دوران بڑھتے ہوئے کیسز پر سکول بند رکھنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر تعلیم بلوچستان اورپارلیمانی سیکرٹری صحت نے کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں اتفاق کیاگیاہے کہ بلوچستان میں تعلیمی ادارے بند نہیں کئے جائیں گے،پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان نے کہاک بلوچستان میں کورونا کا تناسب سنگین ہیں،صوبائی وزیر تعلیم نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کے تحت تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔