تعلیم کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں:مراد علی شاہ

May 29, 2024 | 16:25:PM
تعلیم کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں:مراد علی شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم سردار شاہ نے وزیرِ اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیلاب متاثرہ سکولوں کو دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے، وزیر تعلیم سردار شاہ نے بتایا کہ سکول کے اساتذہ اور بچوں کا ڈیٹا بینک قائم کر رہے ہیں، مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی ہے، بہتر ٹیچنگ کیلئے استاد کی تربیت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے مالی سال25-2024 کا اعلیٰ تعلیم کے بجٹ کو 22 ارب روپے سے بڑھا کر 30 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اپنی تجویز سمری کی صورت میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کر دی ہے۔ 

اس طرح سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے بھی زیادہ ہو جائے گا جبکہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 65 ارب روپے سے کم کر کے 25 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔