وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خوشخبری سنا دی

Sep 02, 2022 | 08:54:AM
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کے نقصان کا اندازہ ہے، امید ہے بین الاقوامی شراکت داروں کیساتھ ملکر اس مشکل وقت کا مقابلہ کریں گے، کسانوں کے نقصان کے ازالہ کے لئے فصلوں کے لئے جاری کردہ قرضوں کی ادائیگی میں سہولیات دی جائیں گی
کیپشن: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کے نقصان کا اندازہ ہے، امید ہے بین الاقوامی شراکت داروں کیساتھ ملکر اس مشکل وقت کا مقابلہ کریں گے، کسانوں کے نقصان کے ازالہ کے لئے فصلوں کے لئے جاری کردہ قرضوں کی ادائیگی میں سہولیات دی جائیں گی۔

غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویود دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو 25 ہزار روپے کی نقد معاونت دی جا رہی ہے، جس میں 42 لاکھ خواتین بھی شامل ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد ملک میں پھلوں اور سبزیوں بالخصوص ٹماٹر اور پیاز کی قلت دیکھنے میں آئی ہے، حکومت نے اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکسز ختم کئے ہیں، ملکی ضرورت کے لئے گندم موجود ہے، نجی شعبہ کے ذریعے مزید گندم کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا انفراسٹرکچر کے علاوہ مجموعی طور پر ملک میں 30 فیصد کپاس کی فصل تباہ ہوچکی ہے، پنجاب میں کپاس کی فصل محفوظ ہے، گنے کی 10 فیصد فصل کو نقصان پہنچا ہے۔