ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی، بھارتی بورڈ کو 28 جون تک کا وقت دے دیا گیا

Jun 02, 2021 | 12:24:PM
 ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی، بھارتی بورڈ کو 28 جون تک کا وقت دے دیا گیا
کیپشن: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے متعلق فیصلہ کرنے کے لئےبھارتی کرکٹ بورڈ  کو 28 جون تک کا وقت دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے 29 مئی کو میٹنگ کی تھی اور آئی سی سی سے وقت مانگنے کو کہا تھا۔ آئی سی سی نے اسے قبول کر لیا ہے۔ اس سے قبل کورونا وبا کی وجہ سے انڈین پرییمئر لیگ (آئی پی ایل)کا 14 واں سیزن 29 میچوں کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب بی سی سی آئی ستمبر۔اکتوبر میں متحدہ عرب امارات آئی پی ایل میچوں کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے۔ بی سی سی آئی نے پہلے ہی باضابطہ طور پر کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے انعقاد کے لئے متحدہ عرب امارات کا دوسرا آپشن ہے۔ ترجیح ملک (بھارت) میں تقاریب کا اہتمام کرنا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی بورڈ کے ذرائع نے کہا  ہےکہ ’ہاں ‘ بی سی سی آئی کے درخواست کو قبول کرلیا گیا ہے۔ انہیں 28 جون تک کا وقت دیا گیا ہے۔ انہیں اگلے مہینے مکمل منصوبے کے ساتھ بورڈ میٹنگ میں آنا ہوگا۔ کورونا کی تیسری لہر کے خطرہ کے درمیان بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے انعقاد کےحوالے شک وشہبات پائے جاتے ہیں ۔ ایسی صورتحال میں متحدہ عرب امارات میں اسکا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد بھی بی سی سی آئی کو میزبانی کا حق حاصل ہوگا۔ 2016 میں ٹی20 ورلڈ کپ بھی بھارت میں ہی ہوا تھا۔ بھارت میں ابھی بھی روزانہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کورونا کے کیسز آرہے ہیں۔اگر اس سال بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد نہ کیاگیا تو بھارت میں2022 میں ون ڈے کپ کا انعقادسکتا ہے۔ آئی سی سی ممبر نے کہا کہ بی سی سی آئی عالمی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا چاہتاہے۔ وہ اسے کھونا نہیں چاہتے ہیں۔ آئی سی سی اگلے سال دوعالمی ون ڈے کپ کروانے کے لیے میزبان کی تلاش کررہی ہے۔آئی سی سی ممبر نے کہا کہ بی سی سی آئی کے لئے دوسرا آپشن یہ ہے کہ وہ اگلے سال کے آئی پی ایل کو جون کے بعد منظم کرنے کی کوشش کرے۔ لیکن اس کے لئے ان مقامات کو منتخب کرنا پڑے گا ۔ جہاں مون سون سے کوئی پریشانی نہ ہو۔ لیکن ایسی صورتحال میں  کیا چار مہینوں میں2ٹی 20 ورلڈ کپ ہوسکتے ہیں؟ اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہونا ہے۔ معلومات کے مطابق  بی سی سی آئی کی جانب سے حکومت سے 900 کروڑ روپے کی ٹیکس چھوٹ کے بارے میں بات چیت کی جارہی ہے۔۔ اس کے بارے میں آئی سی سی کو آگاہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی نئی فلم’ شیرنی‘ کا ٹیزر ریلیز