دیار غیر میں ہزاروں پاکستانی رل گئے،ٹکٹیں ہونے کے باوجود واپسی مشکل

Jul 02, 2021 | 12:54:PM
دیار غیر میں ہزاروں پاکستانی رل گئے،ٹکٹیں ہونے کے باوجود واپسی مشکل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)غیر ملکی ائیرلائنز کا پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک، ہزاروں پاکستانی رل گئے ۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ائیرلائنز نے بغیر اجازت نامے طلب کئے ر یوینو کمانے کیلئے پروازیں بیچ دیں اور بعد میں منسوخ کردیں غیر ملکی ایئرلائنز نے پاکستانیوں کو کورونا کی تیسری لہر کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پروازیں منسوخ کردیں۔ ہزاروں پاکستانی مہنگے دام دینے کے باوجود دیار غیر میں محصور چھتیس ہزار پاکستانی صرف دوحہ میں ٹکٹیں ہونے کے باوجود پاکستان آنے کیلئے منتظر ہیں۔

ترکی میں مزید 12000 پاکستانی بھی وطن واپس آنے کے منتظر ہیں حکومت پاکستان کا اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کو ہدایات جاری کرنے پرغور، ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے دوحہ اور دبئی سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازیں بڑھانے اور بڑے جہاز لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    مری کے جنگلات میں آگ بھڑ ک اٹھی