افغانستان کی موجودہ صورتحال سے پاکستان کو کئی طرح کے خطرات لاحق ہو سکتے ، وزیر خارجہ

Sep 01, 2021 | 20:30:PM
افغانستان کی موجودہ صورتحال سے پاکستان کو کئی طرح کے خطرات لاحق ہو سکتے ، وزیر خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سے پاکستان کو کئی طرح کے خطرات لاحق ہو سکتے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کاان کیمرہ اجلاس سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی افغانستان نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو افغانستان کی صورتحال پر اراکین کو بریفنگ دی ۔ وزیر خارجہ نے بتایاکہ افغانستان سے انخلاءمیں پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا،عالمی برادری پاکستان کے انخلاءاور قیام امن کی کوششوں کی معترف ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کئی دھائیوں سے 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے،عالمی برادری کو افغان طالبان کو انگیج رکھنا چاہیے۔

چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ، کمیٹی اجلاس میں اراکین نے سوالات کیے،کمیٹی اراکین کو وزیر خارجہ نے مفصل بریفنگ دی،وزیر خارجہ نے اراکین کے سوالات کے جواب دئیے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سے پاکستان کو کئی طرح کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ بیشک ان کیمرہ ہی سہی تاہم پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمان کی مشترکہ آواز اس طرح سے سامنے آ جائے گی،پارلیمان کی مشترکہ آواز بڑی قوت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری عادت ہو گئی ہے کہ پالیسی ایک کمرے میں بنتی ہے اور بعد میں اعلان کیا جاتا ہے،ہم نے اپنے دور میں ہر معاملے میں پارلیمان کی شراکت داری قائم رکھی۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں کرونا کی صورتحال گھمبیر ہے،افغانستان کے تمام لسانی گروہوں کو سپورٹ کریں کسی ایک کو فیورٹ نہ سمجھیں،عالمی اداروں نے ستمبر اکتوبر میں افغانستان میں خوراک کے بحران پر تنبیہ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے رانا ثنا اللہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی