سندھ میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 330 کیسز رپورٹ

Oct 01, 2022 | 10:27:AM
سندھ میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 330 کیسز رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 330 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ 330 میں سے 275 افراد کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ کراچی میں ڈینگی سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا۔

یہ بھی پڑھیے: کامزٹیک اور نائیجیریا کے مابین سائنس اور ٹیکنالوجی کے نئے پروگرامز

پنجاب میں ڈینگی کے 401 مریض رپورٹ ہوئے جن میں 174 کا تعلق لاہور، 115 کا راولپنڈی اور 41 کا گوجرانوالہ سے ہے۔ 

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور ڈاکٹر فیصل نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں مزید اضافہ ہوگا لہٰذا شہری گھروں میں اسپرے کروائیں اور احتیاطی تدابیراختیار کریں۔