پرویز الٰہی کو گرفتارکرنے پر پولیس افسران نے معافی مانگ لی

Nov 01, 2023 | 15:13:PM
پرویز الٰہی کو گرفتارکرنے پر پولیس افسران نے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )پرویز الہٰی کی گرفتاری پر پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا معاملہ، پولیس افسران نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ  لی ۔ 
لاہور ہائیکورٹ میں  پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت سےمتعلق درخواست پرسماعت ہوئی، ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور پیش ہوئے، پولیس افسران کی جانب سے غیر مشروط معافی نامہ پیش کر دیا گیا، عدالت نے پولیس افسران کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا،عدالت نے جواب الجواب کے لئے 10نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔
جسٹس سلطان تنویر احمد کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر پولیس کا کوئی ایک افسر آ جائے، جسٹس سلطان تنویر احمد نے پرویز الہٰی کی اہلیہ کی درخواست پرسماعت کی،ڈی آئی جی سید علی ناصر رضوی ، ڈی آئی جی عمران کشور عدالت پیش ہوئے،ڈی آئی جی کامران عادل ،ایس پی سکیورٹی ہائیکورٹ رانا محمد اسلم بھی پیش ہوئے،پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ پیش ہوئے،پولیس افسران کی جانب سے محمد شان گل ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ 
وکیل پرویز الہٰی کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت نے شوکاز نوٹس دیا جس میں افسران نے جواب دینا ہے، ایڈووکیٹ محمد شان گل نے کہا کہ ان افسران پر توہین عدالت کا کیس نہیں بنتا، 
توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کا جواب دیا وہ میں پڑھ دیتا ہوں ، افسران غیر مشروط معافی مانگنا چاہتے ہیں ، جسٹس سلطان تنویر احمد نے استفسارکیا کہ کیا غیر مشروط معافی مانگنا چاہتے ہیں ؟
ایڈووکیٹ شان گل نے کہا کہ ایس پی اقبال ٹاؤن کیخلاف 28 ستمبر کو شوکاز نوٹس ختم کردیا تھا، وکیل عامر سعید راں نے کہا کہ اگر یہ جواب دیا جاتا تو ہم اس کا جواب الجواب دے دیتے ، جسٹس سلطان تنویر احمد نے کہا کہ ہم ابھی ان کے جواب کے حوالے سے مؤقف سن رہے ہیں ، ایڈووکیٹ محمد شان گل نے کہا کہ ہائیکورٹ نے اس حوالے سے 2مختلف آرڈرز کئے، جسٹس سلطان تنویر احمد نے سوال کیا کہ کیا اسی نوعیت کا معاملہ سپریم کورٹ میں بھی تھا ؟ ایڈووکیٹ محمد شان گل نے کہا کہ جی سپریم کورٹ میں معاملہ تھا، لا افسر نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پرلاہور پولیس پرویز الہٰی کو گھر لے جارہی تھی ، اسلام آباد پولیس کے مجسٹریٹ کا نظربندی آرڈر دکھا کر پولیس انہیں ساتھ لے گئی،عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے ان کا جواب دے دیا جائے تو اس کو دیکھ لوں ، 
جسٹس سلطان تنویر احمد نے کہا کہ پولیس افسران غیر مشروط معافی مانگ رہے ہیں ، اگر غیر مشروط معافی ہی ہے تو ان کا جواب آ لینے دیں ، افسران کو حاضری سے استثنیٰ دے رہے ہیں ، ایک افسر جائے ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10نومبر تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں :انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ وِلی کا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان