سینٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان 

Mar 01, 2024 | 13:05:PM
سینٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)الیکشن کمیشن نےسینٹ کی چھ خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان  کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول میں کہا گیا ہے کہ سینٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ 14 مارچ کو کروائی جائے گی۔سینٹ ارکان کے دیگر ایوانوں کے رکن منتخب ہونے پر چھ نشستیں خالی قرار دی گئی تھیں 

اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو، بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔

لازمی پڑھیں:سینیٹ سے 11 نشستیں خالی ،سینیٹر تاج حیدرنے جلد از جلد انتخابات کیلئےچیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا 

یاد رہے کہ سینیٹر تاج حیدر الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ انتخابی شیڈول کے ہر مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے ایک دن سے زیادہ کا وقت نہیں دیا جاتا،  سینیٹ کی مذکورہ خالی نشستوں پر جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں۔
 سینیٹر یوسف رضا گیلانی،سینیٹر جام مہتاب، سینیٹر نثار کھوڑو،سینیٹر غفور حیدری،سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر نزہت صادق، سینیٹر صادق سنجرانی، سینیٹر شہزادہ عمر، سینیٹر مرحوم رانا مقبول، سینیٹر شوکت ترین اور سینیٹر انوار الحق کاکڑنے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دیا ہے۔