پنجاب حکومت نے لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کا حل ڈھونڈ لیا

Jun 01, 2022 | 15:36:PM
پنجاب حکومت نے لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کا حل ڈھونڈ لیا
کیپشن: لوڈشیڈنگ کا حل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور بھاری بھرکم بلوں سے بچنے کیلئے سولر انرجی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام دفاتر کو سولر انرجی پرمنتقل کردیا جائےگا،پی اینڈ ڈی نے منصوبہ بجٹ میں شامل کر لیا۔ گزشتہ برس یہ منصوبہ بجٹ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا، تاہم پی اینڈ ڈی نے اس سال یہ منصوبہ دوبارہ ٹیک اپ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اڑان رک گئی۔مزید کتنا سستا ہوا؟ جانیے

پہلے مرحلے میں پنجاب کے تمام بلدیاتی اداروں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا، محکمہ بلدیات نے اس حوالے سے تجویز ارسال کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی اور شہزاد رائے کی ویڈیو کال لیک