20روپےوالا چائے کا کپ 70روپے میں

Jul 01, 2022 | 23:47:PM
چائے کا کپ
کیپشن: چائے کا کپ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انسان جب دنیا میں بقا کی جنگ میں تھک ہا رجاتا ہے تو وہ مختلف طریقوں سے راحت ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے شاید چائے یا کافی کا شمار بھی ان مشروبات میں سے ہوتا ہے جو نہ صرف تھکے ہارے انسان کو راحت پہنچاتی ہے بلکہ انسان کی دماغی اور تخلیقی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔
حال ہی میں چین میں ہونیوالی ایک طبی تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ چائے تو درحقیقت ایسے تریاق کا کام کرتی ہے جو ذہنی صلاحیتوں کو فوری حرکت میں لانے میں مدد دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ چائے آپ کو ہر جگہ پر ملے گی خواہ وہ شاپنگ مال ہو، ایئر پورٹ ہو یا ریلوے سٹیشن ،ہندوستان میں چائے کے ایک کپ کی قیمت تقریبا بیس روپے کے لگ بھگ ہے ، مگر ریلوے سٹیشن پر  انتظامیہ کی جانب سے اس پر 50 روپے سروس چارجز لیے جارہے ہیں جس کے بعد چائے کی قیمت 70 روپے ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں دہلی سے بھوپال جانیوالے ایک شخص نے یہ تفصیل شیئر کی جس پر چائے کے کپ کی قیمت تو بیس روپے ہی تھی مگر سروس چارجز پچاس روپے تھی جس کے بعد چائے کی قیمت ستر روپے بن رہی تھی اس کی شیئر کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئیں ۔اس پر طرح طرح کے کمنٹس دیکھنے میں آرہے ہیں ۔ایک شخص نے لکھا کہ کیا یہ لوٹنے کا بہترین طریقہ نہیں ہے؟ایک دوسرے صارف نے لکھا ”ریلوے یہ کیا کر رہا ہے؟جبکہ ریلوے نے اس بات کی تردیدکی ہے ۔
ریلوے انتظامیہ نے 2018 کے سرکلر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مسافر ٹرینوں میں ریزرویشن کراتے وقت کھانا کی بکنگ نہیں کرتا ہے اور سفر کے دوران چائے، کافی یا کھانا وغیرہ آرڈر کرتا ہے تو اسے 50 روپے بطور سروس چارج دینا ہی ہوگا چاہے آرڈر ایک کپ چائے کا ہی کیوں نہ ہو، مسافر کو سروس چارج کی مد میں 50 روپے کی ادائیگی کرنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:عید الاضحی پر ماسک کا استعمال لازمی ، نیا حکمنامہ جاری