عید الاضحی پر ماسک کا استعمال لازمی ، نیا حکمنامہ جاری

Jul 01, 2022 | 21:26:PM
عید کی فائل فوٹو
کیپشن: عید الاضحی کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس پاکستان میں ایک بار پھر سراٹھانے لگا ،وفاقی وزیرصحت نے عوام سے ماسک استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاو کیلئے اہم پیغام دیتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کورونا وائرس سے پچاو کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔این سی او سی کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہورہا ہے ، اس حوالے سے حکومت کڑی نگرانی کررہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ عیدالاضحی پر سماجی فاصلے کو برقرار کھیں ، ماسک کا استعمال لازمی کریں ،ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں ۔انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ ویکسی نیشن اور بوسٹر ڈوز لگوایں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ، بڑی خبر آگئی