غزہ:ہر10منٹ میں ایک بچہ شہید

Oct 31, 2023 | 12:29:PM
غزہ:ہر10منٹ میں ایک بچہ شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گزرتے وقت کے ساتھ اسرائیلی بربریت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف  کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔


اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث مرنے والے بچوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

یونیسیف نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔ غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی کی جانب سے فلسطینیوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل نے فلسطین پر زمینی اور فضائی دونوں راستوں سے حملے کیے ہیں جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 8400 سے زائد ہوگئی ہے جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں کی ہے۔اسرائیلی بمباری سے 23 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں جب کہ شہدا میں 73 فیصد بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد ہیں۔

یاد رہے کہ  غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر برطانوی وزیر برخاست،پال بریسٹو نے وزیراعظم رشی سونک کو خط میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا،فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر لیبر پارٹی نے بھی سینئر رکن پارلیمنٹ اینڈی میک ڈونلڈ کی رکنیت معطل کر دی۔