ناسا نے سورج کی نئی انوکھی تصاویر جاری کردیں

Oct 31, 2022 | 12:22:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سائنسدانوں نے سورج کو ہنستے ہوئے پکڑ لیا ناسا نے سورج کی نئی تصاویر جاری کی ہیں
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکا کے خلائی ادارے ناسا (NASA) نے سورج کی ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس میں ایسا لگتا ہے کہ جیسے آگ سے بھرا یہ ستارہ مسکرا رہا ہوں.امریکا کی تحقیقی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن ایجنسی (NASA) نے سورج کی ایک انتہائی نایاب تصویر ٹوئٹر پر ایک تصویر شئیر کی ہے۔

تصویر میں سورج پر دو سیاہ آنکھیں ، ایک گول ناک اور ایک خوش کن مسکراہٹ کو دیکھا جاسکتا ہے ۔تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ آج ناسا کی سولر ڈائنامکس آبزرویٹری نے سورج کو مسکراتے ہوئے پکڑ لیا۔ روشنی سے بھرپور سورج پر یہ سیاہ دھبے کورونل ہولز کے نام سے جانے جاتے ہیں اور یہ وہ مقامات ہیں جہاں سے تیز رفتار شمسی بگولے خلا میں جاتے ہیں۔

ناسا کی سولر ڈائنامکس آبزرویٹری 2010 سے سورج کی نقل و حرکت پر نظر رکھتی ہے۔ اس کا مقصد سورج میں ہپونے والے دھماکوں اور ان کی وجہ سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کا مطالعہ ہے۔

ٹویٹر صارفین نے سورج کی تصویر دیکھ کر اسے فلم ہالی ووڈ فلم گھوسٹ بسٹرز کے مارش میلو مین سے ملانا شروع کردیا ۔برطانیہ میں سائنس اور ٹکنالوجی کی سہولتوں کی کونسل نے اس تصویر کو دوبارہ تیار کرکے اسے ہالووین کے کدو میں بدل دیا ۔