برازیل: صدارتی انتخاب بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا نے جیت لیا

Oct 31, 2022 | 09:56:AM
برازیل میں صدارتی انتخاب بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا نے جیت لیا۔
کیپشن: صدارتی انتخابات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برازیل میں صدارتی انتخاب بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا نے جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتخابات میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صدر بولسینورو کو شکست ہو گئی۔

ڈی سلوا نے سخت مقابلے کے بعد انتخابات کے دوسرے مرحلے میں موجودہ صدر بولسینورو کو شکست دی، لولا ڈی سلوا کو 50 اعشاریہ 9 فیصد اور صدر بولسینورو کو 49 اعشاریہ ایک فیصد ووٹ ملے۔

لولا ڈی سلوا کو صدر بولسینورو کے دورحکومت میں کرپشن کے الزامات کا سامنا رہا۔

لولا ڈی سلوا کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کرکے نااہل کر دیا گیا تھا تاہم برازیل کی عدالت نے لولا ڈی سلوا کی قید اور نااہلی کا فیصلہ ختم کر دیا تھا۔