پل پل بدلتا موسم، کمبل اوڑھیں یا اے سی چلائیں، شہری الجھن کا شکار

May 31, 2023 | 10:20:AM
 پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر مووسلادھار بارش متوقع۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رابیل اشرف، فریحہ بتول، روزینہ علی) پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شہر لاہور میں صبح سویرے شہر کا موسم خوشگوار، تیز ٹھنڈی ہوا چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شہر کا موجود درجہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطبق شہر میں بارش کے 80 فیصد امکانات ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہلکے کالے بادلوں کا راج ہے تاہم موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔   شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 41 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ شمال مشرق سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 26 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی 55ویں نمبر پر آگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن بھر مطلع ابر آلود رہنے آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بادل برسنے کا امکان ہے۔ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، بالاکوٹ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، جہلم میں موسلادھار بارش ژالہ باری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  چلی کے درالحکومت میں ہیومن سائیکل کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ چند  مقا مات پر ژالہ باری  اور  موسلا دھار بارش  بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق بلوچستان ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔