پرانے اور مہنگے پاور پلانٹ فوری طور پر بند ۔۔ملازمین کا بھی فیصلہ ہو گیا

May 31, 2021 | 19:09:PM
پرانے اور مہنگے پاور پلانٹ فوری طور پر بند ۔۔ملازمین کا بھی فیصلہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سیکرٹری پاور علی رضا بھٹہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ پرانے اور مہنگے پاور پلانٹ فوری طور پر بند کیے جا رہے ہیں ، ایل این جی اور مقامی گیس جو پاور پلانٹ بہتر ہیں انکی نجکاری کر دی جائے گی،جو سرکاری پاور پلانٹس بند ہونگے وہاں کے ملازمین فارغ نہیں کرینگے، بند کیے جانیوالے پاور پلانٹس کے 1850ملازمین دوسری کمپنیوں میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔ 
پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس چودھری سالک حسین کی زیر صدارت ہوا جس میں پاور ڈویژن کے حکام کے نہ پہنچنے پر رکن کمیٹی سید غلام مصطفی شاہ کا احتجاج کیا ۔ رکن کمیٹی سیف الرحمن نے کہاکہ کراچی میں بارہ بارہ گھنٹے جلی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ،کراچی میں بجلی لوڈ شیڈنگ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔
چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ آئندہ اجلاس میں کے الیکٹرک کو بلا یا جائے ۔ رکن کمیٹی انجینئر شبیر قائمخانی نے کہاکہ گردشی قرض دیمک کی طرح ملک کو کھارہا ہے ،وہ پاور پلانٹ چلائے جائیں کم نقصان کرتے ہیں ۔
 شازیہ مری نے کہاکہ ان پلانٹس کو بند کر کے یہ لوگ اور کہاں کام کریں گے ،کیا بند کیے جانیوالے پاور پلانٹس کے ملازمین سے کوئی معاہدہ ہوا ۔شاریہ مری نے کہاکہ ملک میں پہلے ہی بے روز گاری اور مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے ،مہنگائی کے باعث غریب کی بقا مشکل ہو چکی ،وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کیوں نہیں آئے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں گرمی بڑھنے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی ،سندھ میں بہت زیادہ بجلی لوڈ شیڈنگ ہے ، دیہی سندھ میں پندرہ پندرہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے ۔ 
سائرہ بانو نے کہاکہ حیسکو میں معاون خصوصی تابش گوہر کے جاننے والے کو سی ای او لگایا جا رہا ہے ۔ سیکرٹری پاور نے کہاکہ نئے حیسکو سی ای او کی کابینہ نے منظوری دی ۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ ملک میں بجلی پوری ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کیوں ہے ۔

سیکرٹری پاور نے کہاکہ مِلک میں ٹرانسمشن کے مسائل پیش آنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھی ،آئندہ اڑتالیس گھنٹوں صورتحال مکمل طور پر بہتر ہو جائے گی ۔ شازیہ مری نے کہاکہ ایک گھر بجلی کا بل نہ دے اور پورے محلے کا کنکشن کاٹنا درست نہیں ،ٹرانسفارمرز لگانے کے پیسے لیے جاتے ہیں ۔
 یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ حنا خان سخت ٹھنڈ میں شوٹنگ کےدوران کیا کرتی رہیں، ویڈیو وائرل