دنیا کا پہلا200میگا پکسل کیمرے والا سمارٹ فون

Mar 31, 2022 | 13:56:PM
سمارٹ فون
کیپشن: دوسو میگا پکسل کیمرےوالاسمارٹ فون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سام سنگ نے گزشتہ سال 200 میگا پکسل کیمرہ متعارف کرایا تھا ،تاہم یہ واضح نہیں ہوپایاتھا کہ کونسی کمپنی پہلے اس کیمرے کو اپنے موبائل فون میں استعمال کرے گی ۔پہلا یہ کہا جارہا تھا کہ شاومی کمپنی اپنے فون میں یہ سنسر استعمال کرنے والی ہے تاہم ابھی جو تفصیلات لیک ہوئی ہیں ان کے مطابق موٹرولا کمپنی دوسومیگا پکسل کیمرے والا پہلا سمارٹ فون متعارف کرانے کیلئے تیار ہے ۔
موٹرولا کا نیا فلیگ شپ فون فرنٹیئر دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل کیمرکے والا سمارٹ فون ہوگا۔ذرائع کے مطابق اس نئے فون میں اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پلس پراسیسراستعمال کیا جائیگا۔
اس فون کی جو تصویر لیک ہوئی اس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ اس فون کے بیک پرایک بڑاسا مین کیمراسنسر نظر آرہا ہے ممکنہ طور پر یہ 200 میگا پکسل کا سنسر ہوگا جو حال ہی میں سامسنگ نے متعارف کرایا ہے ۔
بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ ہوگا جس کا مین کیمرا تو 200 میگا پکسل کا ہوگا جس کے ساتھ او آئی ایس اور ایف 2.2 آپرچر ہوگا۔سام سنگ کا 200 میگا پکسل کا سنسر متعدد سنسرز کے طور پر کام کرسکتا ہے۔
یہ کیمراایٹ کے ویڈیو 30 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے ریکارڈ کرسکے گا۔فون میں 6.67 انچ کا پی او ایل ای ڈی ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔
فون کے فرنٹ پر 60 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے ۔ اس فون میں بیٹری 4500 ایم اے ایچ لگائی گئی ہے جو 125 واٹ فاسٹ چارجنگ کو بھی سپورٹ کرے گی ۔ڈیوائس کے ساتھ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق یہ سمارٹ فون جولائی میںپیش کیا جاسکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:نیپرا کا بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری