پنجاب کے نئے قائد ایوان کا معاملہ۔پرویزالٰہی نے  بڑا فیصلہ کر لیا

Mar 31, 2022 | 13:22:PM
 پنجاب کے نئے قائد ایوان کا معاملہ۔پرویزالٰہی نے  بڑا فیصلہ کر لیا
کیپشن: چودھری پرویزالٰہی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے نئے قائد ایوان کا معاملہ،  مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویزالٰہی نےوزیر اعلیٰ پنجاب  بننے کیلئے لابنگ تیز کردی اور تمام گروپوں سے رابطے کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ بننے کیلئے تمام گروپوں سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اورمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطے کرنا شروع کردیئے،  چودھری پرویز الٰہی کی پی ٹی آئی کے تینوں گروپوں سے بھی بات چیت جاری ہے، چودھری پرویزالہیٰ ترین گروپ اور چھینہ گروپ سے بھی آج بات چیت کریں گے ۔

 دوسری جانب  پی ٹی آئی کے تینوں گروپوں کی آج مشترکہ میٹنگ ہوئی ہے جس میں ترین، علیم اور چھینہ گروپ کے رہنمائوں نے شرکت کی، میٹنگ میں ترین، علیم او رچھینہ گروپس کو اکٹھا کرکے ایک پاور گروپ بنانے  کیلئے تین رکنی سیاسی کمیٹی بنا دی گئی، کمیٹی میں غضنفر چھینہ ، عون چودھرری ، خالد محمود ڈوگر کو شامل کیا گیا، کمیٹی تین دن کے اندر پاور گروپ بنانے کے حوالے سے فیصلے کرکے قائدین کو آگاہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اب آگے کیا ہو گا؟عامر لیاقت نے 3 بڑی پیشگوئیاں کر دیں

خیال رہےکہ تین روز قبل  وزیراعظم عمران خان نے  عثمان بزدار کے استعفیٰ دینے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چودھری پرویز الہیٰ کو نامز دکیا تھا تاہم جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ نے ان کی حمایت کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے متعلق منیب بٹ کا  سنسنی خیز انکشاف