کورونا کے حملےجاری، مزید 661 مریض سامنے آ گئے

Jul 31, 2022 | 11:06:AM
کورونا کے حملےجاری، مزید 661 مریض سامنے آ گئے
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) ملک بھر میں کورونا  وائرس کے حملے جاری، مزید 661مریض سامنے آ گئے جبکہ171 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 20ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔

موذی وبا مزید ایک جان لے گئی، 171مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، مثبت کیسزکی شرح تین اعشاریہ دو نو فیصدریکارڈ کی گئی۔

صوابی میں سب سے زیادہ کورونا شرح 33.33فیصد ریکارڈ,نوشہرہ 20 اور مظفر آباد میں کورونا شرح 16.33فیصد ,لاہور 13.80 اور دیامر میں کورونا شرح 12 فیصد ریکارڈ کی گئی اس کے علاوہ گجرات6.25،مردان 5.02 اور ملتان میں 4.81 فیصد،اسلام آباد 4.45 اور فیصل آباد میں کورونا شرح 4.21 فیصد ،میر پور4.12،گلگت 3.55اور اسکردومیں 3.33 فیصد ،پشاور3.19، ایبٹ آباد 2.99 اور بہاولپور میں شرح 2.79 فیصد ،کراچی 2.17 اور گوجرانوالہ میں کورونا شرح 1.95 فیصد  جبکہ حیدر آباد 1.65 اور سرگودھا میں کورونا شرح 1.23فیصد ریکارڈ کی گئی۔