راجن پور: مسافر وین میں آتشزدگی، بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق

Jul 31, 2021 | 21:49:PM
راجن پور: مسافر وین میں آتشزدگی، بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) راجن پور میں مسافر وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق روجھان مزاری میں شمس آباد ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بچوں اور خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک حادثے میں 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایم ڈاکٹر انعام اللہ جمالی نے کہاہے کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ،روجھان حادثہ کے 5مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل ہوئے ہیں،تمام ڈاکٹرز و سٹاف الرٹ، بیڈ مختص کر دیئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وین میں آگ لگنے کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔عثمان بزدار نے ڈی جی خان کے کمشنر اور آر پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
روجھان باراتیوں کی وین میں آگ لگنے کے فوری بعدڈپٹی کمشنر احمر نائیک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال روجھان پہنچ گئے ،ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کا کہناتھا کہ افسوسناک حادثہ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،2 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں برن یونٹ ملتان منتقل کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر کاکہناتھا کہ حادثہ میں زخمی ہونے والے 2 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،حادثہ وین میں موجود ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے،وزیراعظم سے شکایت کروں گا، وزیراعلیٰ جام کمال