پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بہتری ،100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Jan 31, 2023 | 18:32:PM
پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بہتری ،100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) کاروباری ہفتے کے دو سرے روز  پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی  ، 100انڈیکس میں  800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق  آج کا دن پاکستانی معیشت کیلئے بہتری کا دن رہا، گزشتہ کئی ماہ  سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری تھا جبکہ آج ڈالر کی قدر میں 4روپےکمی دیکھی گئی ، اسی طرح  پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس میں 801 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے،

ہنڈرڈ انڈیکس 2.01 فیصد اضافے سے 40ہزار 673 کی سطح پر بند ہوا کاروبار کی بات کی جائے تو 7.44 ارب روپے مالیت کے 15.33 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا ، شئیرزکی قیمت بڑھنے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 101 ارب روپے کا اضافہ  ہوا ہے ، مارکیٹ کپیٹلائزیشن6ہزار 293 ارب روپےسے بڑھ کر 6ہزار 394 ارب روپے پر پہنچ گئی ہے ۔