یوسف رضا گیلانی کا اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفے کا اعلان

Jan 31, 2022 | 16:29:PM
یوسف رضا گیلانی کا سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان
کیپشن: یوسف رضا گیلانی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر سینیٹ میں حکومت کو فائدہ پہنچانے کا الزام ، یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  اتنے اہم ایجنڈے کے لیے موقع ملنا چاہیے تھا، ملکی سطح کے اہم معاملے پر اعتماد میں لیا جاتا ہے لیکن نہیں لیا گیا، بل کمیٹی کو بھی نہیں بھیجا گیا، کمیٹیاں اس لیے بنائی گئی ہیں تاکہ وہاں بحث ہو، رات کے وقت بل کو  ایجنڈے پرلانا مناسب نہیں تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:مولانا فضٗل الرحمان کی جان کو خطرہ۔۔ حملہ آور۔۔ داعش؟
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین اور  سپیکر  ایوان کے کسٹوڈین ہوتے ہیں،  وہ ہاؤس کی نمائندگی کرتےہیں، حکومت کی نہیں لہٰذا چیئرمین اور سپیکر کا کردار غیرجانبدار ہونا چاہیے۔ 27 جنوری کوا یجنڈا میرے سٹاف کو رات  11:50 اورمیرے گھر پر ایک بجے پہنچا۔

 انہوں نے کہا کہ بل پر ووٹنگ پر 30 منٹ کے لیے چیئرمین نے اجلاس ملتوی کیا، آپ نے حکومت کو سہولت دی اپوزیشن کو نہیں۔ بحیثیت اپوزیشن لیڈر اپنااستعفیٰ پارٹی کو دے دیا ہے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں:عوام ہو جائیں تیار۔۔ پٹرول کے بعد بجلی بم بھی گرنے کو تیار

یادرہےکہ سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر اپوزیشن کو ایک ووٹ سے شکست ہوئی تھی اور اس دوران ایوان میں یوسف رضا گیلانی کی عدم حاضری پر اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ حکومتی وزرا نے گیلانی کا شکریہ ادا کیا تھا۔