مقامی حکومتوں کا آئندہ الیکشن نئے نظام کے تحت ہوگا ،اسد عمر

Jan 31, 2021 | 19:16:PM
 مقامی حکومتوں کا آئندہ الیکشن نئے نظام کے تحت ہوگا ،اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اورترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں کام جاری رکھیں گے۔ آرٹیکل 140 کے تحت مقامی حکومتوں کے پاس اختیارات ہونے چاہئیں۔
 تفصیلا ت کے مطا بق اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کا بلدیاتی نظام سیاسی و مالی طور پر با اختیار نہیں۔ کراچی میں بلدیاتی نظام با اختیار ہونا چاہئے۔ الیکشن نئے اعلان کے تحت ہوں گے۔انہوں نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کراچی کو اپنا نہیں سمجھتے۔
 کورنگی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں این اے 239 اور صوبائی حلقہ پی ایس 88 کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں مقامی حکومتوں کا نظام آئین کے مطابق نہیں  اور مقامی حکومتوں کا آئندہ الیکشن نئے نظام کے تحت ہوگا ۔جبکہ عوام سے بہتر کوئی احتساب نہیں کرسکتا اور نیا نظام عوام کے پاس ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ صوبائی وزرا، وزیراعلی حامی بھر لیتے ہیں پر اختیارات ابھی تک نہیں دیے گئے۔ ہم کراچی کو اپنا سمجھتے ہیں اس لیے کام کر رہے ہیں جبکہ سندھ میں وفاق کام کرنیکی کوشش کرتاہے تو روڑے اٹکائے جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھاکہ اسٹیل ملز کے معاملات کو سب جانتے ہیں، منتخب نمائندوں کو جاری ہونے والا فنڈ ہارس ٹریڈنگ کی بجائے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوگا۔تقریب سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی خطاب کیا اور کراچی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔