تیل اور گھی پر پابندی سے متعلق بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے کھلے تیل اور گھی پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ایک اور موقع مل گیا
سندھ ہائیکورٹ میں کھلے تیل اور گھی پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کس قانون کے تحت ہول سیلرز کے گودام سیل کیے گیے ہیں، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی کہاں ہیں؟۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی حلف نامہ برانچ گئے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر مزید سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔