جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط , جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانے کا مطالبہ 

Sep 30, 2022 | 20:46:PM
سپریم کورٹ، ججز کی خالی نشستوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، چیف جسٹس پاکستان کو خط،
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ میں 5ججز کی خالی نشستوں کے معاملے پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا،خط میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق خط کے متن میں کہا گیاہے کہ 28 جولائی کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے،زیر التوا مقدمات میں کمی اور فوری فراہمی انصاف کیلئے ججز تقرری لازمی ہے۔
خط میں کہا گیاہے کہ ججز تقرری کی سفارش کرنے والا جوڈیشل کمیشن نو ارکان پر مشتمل ہے، سپریم کورٹ چیف جسٹس اور سولہ ججز پر مشتمل ہوتی ہے،سپریم کورٹ کا سات سو کا سٹاف ہے،خط میں مزیدکہاگیاہے کہ جسٹس قاضی امین کو 187، جسٹس گلزار کی ریٹائرمنٹ کو 239 اور جسٹس مقبول باقر کی ریٹائرمنٹ کو 177 دن گزر گئے جبکہ جسٹس مظہر عالم 77 اور جسٹس سجاد علی کو ریٹائر ہوئے 46 دن گزر گئے ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خط میں کہاہے کہ عوام سپریم کورٹ پر بھاری رقم خرچ کرتے ہیں،سمجھ سے بالاتر ہے کہ سپریم کورٹ 30 فیصد کم استعدادپر کیوں چل رہی ہے،خط میں کہا گیاہے کہ خدشہ ہے کہیں سپریم کورٹ غیر فعال ہی نہ ہو جائے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں کہا ہے کہ آئین انصاف کی فوری فراہمی پر پر زور دیتا ہے، آئین کی پاسداری سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے،خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس فوری طلب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کیس پر ریفرنس بھیجنے کی اجازت دے دی