روپیہ کمزور۔۔ڈالر مزید تگڑا ہو گیا

Sep 30, 2021 | 14:07:PM
روپیہ کمزور ڈالر مزید تگڑا ہو گیا
کیپشن: روپیہ کمزور ڈالر مزید تگڑا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح 172 روپے 80 پیسے پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت نے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی چھائی ہوئی ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ کی ملکی تاریخی سطح 172 روپے 80 روپے پر پہنچ گیاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی کا رجحان چھایا ہواہے ، گزشتہ روز 100 انڈیکس میں شدید کمی دیکھنے میں آئی تھی جس پر کاروبار کو معطل بھی کیا گیا ۔ آج کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 44 ہزار 366 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں کچھ بہتری ہوئی اور انڈیکس 44 ہزار 464 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی یونہی برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ، اس وقت انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور مارکیٹ 44 ہزار 140 پوائنٹس پر آ گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:    تحفظ ختم نبوتؐ کی تحریک چلاناچودھری ظہورالٰہی شہید کا بڑا کارنامہ تھا،پرویز الہٰی