معیشت کیلئے اچھی خبر ،خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کی بڑی کمی 

Oct 30, 2023 | 23:39:PM
معیشت کیلئے اچھی خبر ،خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کی بڑی کمی 
کیپشن: خام تیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ خام تیل کی گراوٹ میں رکاوٹ نہیں بن رہی،امریکی فیڈریل ریسزرو بینک ،بینک آف انگلینڈ اور بینک آف جاپان نے اجلاس اس ہفتے بلا لیا ہے سرمایہ کار امریکی ریسرز بینک کے شرح سود کے حوالے سے ہونے والے اجلاس پر محتاط ہوگئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کتنے کا ہو گیا؟اہم خبر آ گئی
امریکی خام تیل 3.07 فیصد کمی سے 82.92 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ،لندن برینٹ آئل 2.58 فیصد کمی سے 86.90 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کے درآمد بل میں کمی ہوگی ،درآمد بل کم ہونے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کا بوجھ کم ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں: حج کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری