صوبوں کےسرپلس بجٹ میں بڑی کمی  آگئی

Oct 30, 2023 | 12:48:PM
صوبوں کےسرپلس بجٹ میں بڑی کمی  آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)صوبوں کےسرپلس بجٹ میں بڑی کمی  آگئی ،جولائی تاستمبر سالانہ بنیادپر صوبائی سرپلس بجٹ میں 166 ارب 62 کروڑروپے کی کمی  ہوئی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق جولائی تا ستمبر 2023 صوبوں کا سرپلس بجٹ51ارب40 کروڑ روپے رہا،گذشتہ سال جولائی تا ستمبر صوبوں نے 218 ارب روپےکا سرپلس بجٹ دیا تھا،جولائی تا ستمبر پنجاب نے 28 ارب 55 کروڑ روپےکاخسارے کابجٹ دیا،گذشتہ سال اسی عرصے میں پنجاب کا سرپلس بجٹ 125ارب 22کروڑ روپےتھا رپورٹ 

جولائی تا ستمبر سندھ نے 19 ارب 10 کروڑ روپےکاسرپلس بجٹ دیا ۔

ضرور پڑھیں:ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی

رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال اسی عرصے میں سندھ کا سرپلس بجٹ 60ارب 29کروڑروپے تھا،جولائی تاستمبر بلوچستان کا سرپلس بجٹ 71 ارب17 کروڑ روپے رہا،گذشتہ سال اسی عرصے میں بلوچستان کا سرپلس بجٹ 29 ارب 55کروڑ روپےتھا،جولائی تا ستمبر کے پی نے 10 ارب31 کروڑ روپےخسارے کابجٹ دیا،گذشتہ سال اسی عرصے میں کے پی کا بجٹ تقریبا 3ارب روپے سرپلس تھا۔