2ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کرنے کا منصوبہ

Mar 30, 2021 | 21:32:PM
 2ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کرنے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی حکومت نے دو ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق یورو بانڈز کی مدت معیاد 5، 10 اور 30 سال رکھے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع وزرت خزانہ کے مطابق پانچ سال کے بانڈز پرشرح منافع 6.25 فیصد، 10 سال کے بانڈز پر شرح منافع7.5فیصد اور 30 سال کے بانڈز پر شرح منافع 8.85فیصد ہوگا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بانڈز کے اجرا سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید بہتری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بانڈز ہونے والی سرمایہ کاری سے بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا بھی پتہ لگایا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔ ماسک نہ پہننے پرکس کا چالان نہیں ہوگا۔۔ انتظامیہ نے بتا دیا