پنجاب کے بعد کراچی میں بھی سخت پابندیاں

Mar 30, 2021 | 14:37:PM
پنجاب کے بعد کراچی میں بھی سخت پابندیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ حکومت کی جانب سے کرونا کیسز میں اضافے کے بعد کراچی کے 3 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 12 اپریل تک پابندی ہوگی۔

 انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مذکورہ علاقوں میں ماسک کے بغیر گاڑی چلانے والوں سے رعایت نہیں ہوگی۔ متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔متاثرہ علاقوں میں تمام افراد کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ماسک نہ پہننے پر 120 افراد کیخلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 12 اپریل تک ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ ان علاقوں میں ماسک نہ پہننے پر گاڑی اور موٹر سائیکلوں سواروں کے چالان بھی کئے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں 24 گھنٹوں میں 2 ہزار سے زائد افراد کے چالان کئے گئے۔متعلقہ علاقوں میں کاروباری، صنعتی سرگرمیوں اور اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی جبکہ کرونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلع وسطی میں لگایا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں مائیکرو اسمارٹ ڈاؤن کا دائرہ کار بڑھا کر اسے ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں نافذ کیا گیا۔