پاکستانی معشیت کیلئے خوشخبری۔۔ روپیہ تگڑا، ڈالر 22ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

Mar 30, 2021 | 11:30:AM
روپیہ ڈالر
کیپشن: روپیہ ڈالر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) روپے کا ڈالر کو دھوبی پٹکا۔۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 94پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔جس کے بعد ڈالر 153 روپے 10 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔

فاریکس ڈیلر کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر  تقریبا 22  ماہ کی کم ترین سطح 154 روپے سے بھی نیچے آچکا ہے۔  ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی اور روپیہ مضبوط ہونے کی بڑھی وجہ ملکی برآمدات میں اضافہ اور اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر کو قرار دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ 20 اگست کو ڈالر بلندترین سطح 168.43روپے تک پہنچ گیا تھا ۔ اب تک ڈالر کی قدر میں 15 روپے 23 پیسے تک کی کمی واقع ہوچکی ہے۔