مشکل وقت میں پاکستانی عوام کےساتھ ساتھ کھڑے ہیں،امریکی سفارتخانے کی دھماکے کی مذمت

Jul 30, 2023 | 22:53:PM
مشکل وقت میں پاکستانی عوام کےساتھ ساتھ کھڑے ہیں،امریکی سفارتخانے کی دھماکے کی مذمت
کیپشن: امریکی سفارتخانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی سفارتخانے نے باجوڑمیں جمعیت علمااسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کردیا۔
امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہاہے کہ شمال مغربی پاکستان کے ضلع باجوڑ میں ہونے والے المناک دھماکے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے متاثرین کے خاندانوں اور پیاروں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم تشدد کے اس گھناؤنے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں بےگناہ جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے لوگوں کو نقصان پہنچا۔ 
امریکی سفارتخانے کا کہناتھا کہ پرامن اور جمہوری معاشرے میں ایسی دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے،ہم اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم دہشت گردی سے نمٹنے اور اس کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک گیر ہڑتال کا اعلان ہو گیا