غلام مرتضیٰ ستی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

Jan 30, 2024 | 22:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی رہنما غلام مرتضیٰ ستی نے ملاقات کی اور اپنے رفقاء کیساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ غلام مرتضیٰ ستی اور دیگر رہنماؤں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں، روالپنڈی اور اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی اور یہاں کے جیالوں کی پیپلز پارٹی کے شانہ بشانہ جدوجہد کی لازوال تاریخ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کی سندھ اور کراچی کی قیادت آمنے سامنے، خرم شیر زمان نے اختیارات پر سوال اٹھا دیا

پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں غلام یونس ستی، عابد مجید، مصطفی لطیف ستی اور ثاقب ستی شامل ہیں جبکہ اس موقع پر آصف علی زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نیئر حسن بخاری اور آزاد کشمیر کے سابق صدر سردارمحمد یعقوب موجود تھے۔