پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والے 100 اکاؤنٹس کی نشاندہی 

Jan 30, 2024 | 15:13:PM
پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والے 100 اکاؤنٹس کی نشاندہی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کیلئے بری خبر ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے مہم چلانے  والے 100 اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی ۔ 

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی اور مہم چلانے والے اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی ہے ، ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف سیاست میں مداخلت کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، پاک آرمی پر ملک بھر میں کاروبار کرنے کا بھی ہراہیگنڈہ کیا جا رہا ہے،مخصوص جماعت کی جانب سے پاک فوج کے اعلی افسران کو کنگ میکر قرار دیا جا رہا ہے،مخصوص گروہ کی جانب سے پاک آرمی پر ہیومین رائٹس کی پامالی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے،ایف آئی اے نے ایک سیاسی جماعت کے لیڈر شپ کے 3جبکہ 19 کارکنان کے اکاؤنٹ کی نشاندہی کر لی ہے۔

 ایف آئی اے کی جانب سے یو ٹیوب کے 4 جبکہ 9 جنرل اکاؤنٹس کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، پاک فوج کیخلاف ٹرولنگ کرنے والے 43 اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے،پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والے 5 صحافیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟