چھت کے نیچے بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں ،ترجمان ریسکیو سروس

Jan 30, 2023 | 18:23:PM
چھت کے نیچے بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں ،ترجمان ریسکیو سروس
کیپشن: ریسکیو اہلکار ملبے میں دبے افراد کو نکال رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے ترجمان بلال فیضی نے کہاہے کہ چھت کے نیچے بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں ،کنکریٹ کی چھت میں سوراخ کرکے زخمیوں تک پہنچ رہے ہیں ۔
ترجمان ریسکیو سروس نے کہاکہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ملبے تلے لوگوں کو زندہ نکالا جا سکے ،اس وقت ہیوی مشینری ہمارے پاس موجود ہے، ہیوی مشینری زیادہ ٹائم نہیں لیتی ، زندہ افراد کی وجہ سے وقت لیا جا رہا ہے ،ان کاکہناتھا کہ پہلی ترجیح انسانی جانوں کو بچانا ہے،آپریشن میں تھوڑی تاخیر اس لئے ہے کہ زخمیوں کو نقصان نہ پہنچے۔
ترجمان ریسکیو سروس نے کہاکہ آپریشن آہستہ آہستہ کیا جارہا ہے، رسک بالکل نہیں لیا جا رہا، ہمیں انسانی جان کو بچانا ہے اگر وقت لگ جائے تو پروا نہیں ،پورا سٹاف موجود ہے، پہلی ترجیح انسانی جانوں کو بچانا ہے،انہوں نے کہاکہ خدشہ ہے کہ کنکریٹ کی چھت کے نیچے ابھی کچھ اور شہدا کے جسد خاکی موجود ہیں ،امید ہے بہت جلد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور دھماکے میں شہید ہونیوالوں کے نام سامنے آگئے، ایک خاتون بھی شامل