رابی پیرزادہ نے نیا کاروبار شروع کردیا

Jan 30, 2022 | 22:48:PM
رابی پیرزادہ، قالینوں کا کاروبار، شروع کردیا،
کیپشن: رابی پیرزادہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے قالینوں کا کاروبار بھی شروع کر دیا ۔
 رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میں نے اپنے پشتون بھائیوں کے ساتھ مل کر قالینوں کا کاروبار شروع کر دیا ہے ،ہماری پہلی لاٹ ختم ہو چکی ہے اور دوسری لاٹ آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی پہنچ کو دیکھتے ہوئے قالینوںکی قیمت انتہائی کم رکھی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس کاروبار کا مقصد بھی صرف اور صرف رابی پیرزادہ فاﺅنڈیشن کے منصوبوں کو چلانے کے لئے معاونت حاصل کرنا ہے ۔ میں اپنے پشتون بھائیوں کی شکر گزار ہوں جنہوںنے اس نئے کام میں میر اساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میری جتنی بھی زندگی ہے میں نے اسے فلاحی کاموں کےلئے وقف کر دیا ہے ۔رابی پیرزادہ نے پشتو زبان میں پیغا م بھی دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں 4 سالہ بچی کے اغوا کا ڈراپ سین۔۔اغوا کار کون؟جان کر آپ بھی پریشان ہو جائینگے