کراچی: جماعت اسلامی کا50 مقامات پردھرنے کا پلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جماعت اسلامی آج کراچی کے 50 مقامات پر احتجاج کرکے دھرنا دے گی۔ مہم کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 50 مقامات پر احتجاجی دھرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ہم اپنے حقوق کیلئے باہر نکل رہے ہیں۔
جماعت اسلامی کے احتجاج اور دھرنے کے موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانگی برقرار رکھنے کیلئے متعدد پوائنٹس پر متبادل روٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔
دھرنا اور احتجاج کا سلسلہ آج شام 4 بجے شروع ہوگا جو رات گئے تک جاری رہے گا۔ امیر کراچی جماعت اسلامی سمیت دیگر رہنما مختلف مقامات پر خطاب کریں گے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے جاری احتجاجی پروگرام کے مطابق ضلع وسطی میں ڈالمن مال حیدری، امتیاز اسٹور ناظم آباد، ناگن چورنگی و دیگر علاقے شامل ہیں۔ضلع شمالی میں کے 4 چورنگی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، الآصف اسکوائر، سہراب گوٹھ شامل ہیں۔ضلع شرقی میں ملینیم شاپنگ مال، جوہر موڑ، جوہر چورنگی، صفورہ چوک و دیگر علاقے شامل ہیں جبکہ ڈسکو بیکری گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر، پر بھی دھرنا دیاجائیگا۔ضلع جنوبی میں ماڑی پور روڈ، لیاری نزدیک غلامان عباس اسکول، گارڈن، آگرہ تاج، و دیگر شامل ہیں۔