پینشن واجبات کی ادائیگی کےلیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری

Dec 30, 2023 | 10:58:AM
پینشن واجبات کی ادائیگی کےلیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے پینشن واجبات کے 2 کھرب روپے کی ادائیگی کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ای او بی آئی کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے جب کہ نگراں وزیر خزانہ شمشاداختر نے پینشن واجبات کے 2 کھرب روپے کی ادائیگی کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک کا سرکاری وصولیوں کیلئے برانچیں کھلی رکھنے کا اعلان

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پینشن واجبات کے 2 ٹریلین (2 کھرب) روپے کی ادائیگی کیلئے طویل مدتی پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی، جب کہ ای سی سی نے ای او بی آئی کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں تاپی منصوبے کو بطور کوالیفائیڈ انویسٹمنٹ اینڈ انسینٹو پیکج منظوری کے لیے پیش کیا گیا، تاہم فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2022 کے تحت تاپی منصوبہ کی منظوری مؤخر کردی گئی۔ ای سی سی کے مطابق فیصلے کے تحت تاپی منصوبے میں سرمایہ کاری کو تحفظ ملے گا۔