حکومت یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کے دعوے سے دستبردار

Apr 30, 2022 | 22:44:PM
حکومت، یکم مئی، لوڈشیڈنگ مکمل ختم، دعوے سے دستبردار،
کیپشن: لوڈشیڈنگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کے دعوے سے دستبردارہو گئی اورکل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ50 فیصد تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے یکم مئی سے لوڈشیڈنگ مکمل ختم کرنے کی ہدایت کی تھی،پاور ڈویژن کا کہناتھا کہ کل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں 50 فیصد کمی لائے جائے گی،یکم مئی سے بجلی کی پیداوار میں 2 ہزار میگاواٹ کا اضافہ ہو گا ،پاور ڈویژن نے مزید کہاکہ ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں50 فیصد کمی ہوگی ،اس کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید کمی کی جائے گی ،پاور ڈویژن کا کہناتھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے وعدے کو پورا کرنا شروع کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر کا پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان